Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

. بریکنگ نیوز۔۔۔۔شرجیل امام بہار کے جہان آباد سےگرفتار

دہلی پولیس  کی کرائم برانچ نے شرجیل امام کو بہار کےجہان آباد  کے کاکو تھانہ علاقے سےگرفتار  کیا ہے۔ اس آپریشن میں مقامی پولیس بھی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے ساتھ تھی۔ 
نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع /٢٨ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
مبینہ طور پر  اشتعال انگیز تقریرکرنے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم شرجیل امام کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دہلی پولیس  کی کرائم برانچ نے شرجیل امام کو بہار کےجہان آباد  کےکاکو تھانہ علاقے سےگرفتار کیا ہے۔ اس آپریشن میں مقامی پولیس بھی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے ساتھ تھی۔ پولیس ٹیم کی قیادت دہلی پولیس کے ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش دیو کر رہے تھے۔
اس سے قبل پیرکو پولیس نے بہارکے جہان آباد کے شرجیل کی آبائی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کرکے اس کے بھائی اور شاہین باغ میں جاری احتجاج کےکنوینر مزمل امام کو حراست میں لیا تھا۔ وہیں پیرکو ہی دہلی پولیس نے شرجیل امام کی تلاش میں ممبئی، پٹنہ اور دہلی میں چھاپہ ماری کی تھی۔ مختلف ریاستوں میں اس کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے ماری کی جارہی تھی۔ وہیں دوسری طرف شرجیل امام کی فیملی نے اس کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شرجیل کے ساتھ ہیں۔ شرجیل کی ماں نے بھی اس کا دفاع کیا تھا۔
واضح رہےکہ چاردن پہلے شرجیل امام کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹیج سے شمال مشرق کی ریاست آسام کو ہندوستان سے کاٹنے کی بات کہہ رہا ہے۔ اس نےکہا کہ مسلمانوں کو اپنی طاقت دکھاتے ہوئےکم از کم ایک ماہ تک آسام کا رابطہ ہندوستان سے منقطع کردینا چاہئے۔ اس کےلئے ریلوے ٹریک پر اتنا ملبہ ڈال دینا چاہئےکہ اسے صاف کرتےکرتےکم ازکم ایک ماہ کا وقت لگ جائے۔ شرجیل امام پر اشتعال انگیز تقریر کےلئے پولیس نے ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اسے تلاش کرنے کے لئے دہلی سمیت الگ الگ ریاستوں کی پولیس مسلسل چھاپہ مار رہی تھیں۔