Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

مفتی ضیإ الحق کو ایس پی نے دیا توصیفی سند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون ہیں مفتی ضیإ الحق۔؟

: اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /نماٸندہ۔
=============================
عام طور پر مدرسوں سے فارغ مولوی ، حفاظ و عالم فاضل کو عوام صرف مولوی صاحب یا حا فظ جی کے لقب سے یاد کرتے ہیں اور ان کے مشاغل و کاموں کو نکاح خوانی۔امامت، موذن یا عربی مدرسوں میں استاد کی حد تک محدود سمجھتے ہیں ۔بقیہ سیاست و سماجی کاموں سے ان کا کوٸی واسطہ نہیں سمجھا جاتا مگر ضلع اعظم کے تھانہ پوٸی حلقہ کے تحت موضع کوہنڈہ کے باشندہ مفتی ضیإ الحق نے اپنے سیاسی و ملی کاموں سے جہاں یہ ثابت کردیا کہ مدرسوں کے فارغین بھی سماج میں اپنے کارناموں سے ایک مقام بنا  سکتے ہیں وہیں پر ضلع حکام نے ان کو انکے سماجی خدمات کو دیکھتے ہوٸے مورخہ ٢٦ جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر اعزاز  و توصیفی سرٹیفکٹ دیکر ان کے کاموں کا اعتراف کیا اور حوصلہ افزاٸی کی۔

 واضح ہو کہ مفتی ضیإ الحق کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ان کی سماجی خدمات و علاقے میں نظم ونسق قاٸم رکھنے ، آپسی بھاٸی چارہ و مذہبی ہم آہنگی بناٸے رکھنے میں پولیس حکام کی مدد کرنے  جیسی خدمات کو دیکھتے ہوٸے ایس پی اعظم گڑھ نے ایک تقریب کے دوران اعزاز و توصیفی سند سے نوازہ
مفتی ضیإ الحق ولد عبد الخالق  تھانہ پوٸی حلقہ کے تحت مردم خیز موضع کوہنڈہ کے باشندہ ہیں۔ان کی ابتداٸی تعلیم مدرسہ تبلیغ الاسلام لکھمانپور میں ہوٸی ۔۔مدرسہ دینیات کوہنڈہ سے حفظ کیا ۔مدرسہ ریاض العلوم گرینی جونپور سے عالمیت و مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور سے فضیلت کی سند حاصل کی۔
سیاسی  طور پر علما کونسل سے منسلک رہے بعد میں قومی ایکتا دل  کو جواٸن کیا اور ایم پی افضال انصاری کے خاص بن گٸیے ۔سیاسی طور پر اس وقت بی ایس پی میں ہیں اور پھولپور پوٸی اسمبلی حلقہ کے مسلم سماج کے صدر ہیں
سیاست کے علاوہ سماجی و ملی  کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
علاقے کے عوام ان کے اس اعزاز سے بہت خوش ہیں ۔۔اہل کوہنڈہ کا کہنا ہے کہ مفتی ضیإ الحق نے اپنے کارناموں سے علاقے کا اور موضع کا نام روشن کیا ہے۔