Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ کے طلبہ بھوک ہڑتال پر۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے بدھ کو سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبا نے حکومت کے سامنے 7 مطالبات رکھے ہیں۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/ مورخہ ٢ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون یعنی سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہے جامعہ کے طالبات نے بدھ کو سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ طلبا نے حکومت کے سامنے شہریت ترمیمی قانون واپس لینے سمیت سات مطالبات رکھے ہیں۔ یونیورسٹی احاطہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کے مقام پر موجود طلبا و طالبات کے مطابق وہ سلسلہ وار بھوک ہڑتال کر رہے ہیں تاکہ ان کی بات حکومت تک پہنچے۔ واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کے احتجاجی مظاہرہ کا بدھ کو 20واں دن تھا۔