Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

پرنسپلسکریٹری کا ضلع اسپتال کا کیا اچانک معاٸنہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
پرنسپل سکریٹری اور کمشنر محکمہ دیہی ترقی / نوڈل افسر کے رویندر نائک نے جمعرات کے روز ضلع اسپتال کا یکایک معائنہ کیا۔ افسران کو اسپتال میں دیکھتے ہی اہلکاروں میں افرا تفری مچ گئی۔

معائنہ کے دوران انھوں نے منشیات کی فراہمی روم، رجسٹریشن روم، میڈیسن اسٹاف روم کے ساتھ وارڈوں میں بھرتی مریضوں سے صحت سے متعلق سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس دوران نوڈل افسر نے ہدایت کیا کہ وہ ادویات سپلائی کرنے والی ایجنسی سے مینوفیکچرنگ تاریخ سے 6 ماہ کے بعد دوائیں نہ لیں اور اسپتال میں دستیاب تمام دوائیاں ایکسپائری ختم ہونے کی تاریخ سے 6 ماہ قبل ہی استعمال کر لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں خصوصی ضرورتوں کی دوائیں دستیاب نہیں ہے اس کی تفصیلی معلومات دستیاب کرائیں اور ادویات کی تفصیلات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ معائنہ کے دوران نوڈل افسر نے بتایا کہ اسپتال میں بھرتی تمام مریضوں کو ناشتہ اور کھانا ملنا چاہئے۔ انہوں نے خواتین وارڈ میں بھرتی شیامہ دیوی، بیلا دیوی سے اسپتال میں  ڈاکٹر کے زریعے باہر کی دوائیں لکھنے سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریضوں نے بتایا کہ اسپتال سے دوائیں مل رہی ہے۔یہاں سے نوڈل افسر نے پی ڈبلو ڈی دفتر کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران دفتر میں پھیلی گندگی،ٹوٹی ہوئی آلماری اور کرسیاں اور بیت الخلاء کی گندگی کو دیکھ ناراضگی کا اظہار کیا اور جلد مرمت کرانے کی ہدایت دی۔اس دوران ای او جینو رام کو 15دن میں تمام فائل اور کاغذات کو درست کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کاروائی کا انتباہ دیا۔