Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

شادی شدہ خاتون کی خود کشی۔جہیز کے لٸیے پریشان کرنے کا سسرال والوں پر الزام۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
====================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے قمرپور گاؤں میں گزشتہ شب مشتبہ حالت میں ایک خاتون کی لاش کمرے میں پھانسی پر لٹکتے ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع پر پہنچے اہل خانہ نے جہیز کیلئے قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ سلطان پور ضلع کے خیروا گاؤں رہائشی سریتا26کی شادی مذکورہ گاؤں رہائشی مہنتو کے ساتھ ہوئی تھی۔گزشتہ شب خاتون کی مشتبہ حالت میں پھانسی پر لٹکتی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی بیاہتا کے مائکہ والوں نے الزام لگایا کہ شادی کے بعد سے ہی سسرال کے لوگ جہیز کیلئے استحصال کرتے تھے جس کو لیکر کئی بار پنچایت بھی ہوئی تھی۔جہیز کا مطالبہ پورا نہیں ہونے پر ہی بیاہتا کا قتل کر پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔