Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

چوری کرنے گھر میں گھسے تین افراد کو عوام نے پکڑا۔۔۔پولیس کے حوالے۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑاگاؤں میں گزشتہ دیر شب چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے تین چوروں کو گاؤں والوں نے پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی رام ملن کے گھر گزشتہ دیر شب تین کی تعداد میں چور داخل ہو کر سامان جمع کرنے لگے۔چوری کے دوران آہٹ ملنے پر مکان مالک نیند سے بیدار ہو کر شور مچانے لگا جس پر گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے اور چوروں کو پکڑ لیا۔چوروں کی پٹائی کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پہنچی پولیس نے تینوں کو حراست میں لیکر تھانے چلی آئی۔پولیس تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔