Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

سواری سے بھرے آٹو رکشا کے پلٹنے سے ٥ افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
شاہ گنج قصبہ کے کوتوالی چوراہے کے قریب مسافروں کے بھرے آٹو رکشاء کے بے قابو ہو کر پلٹنے کے سبب میں پانچ مسافر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ چوراہے کے قریب سے ہی آٹو رکشاء ڈرائیور مسافروں کو لیکر منزل کی طرف جا رہا تھا کہ اسی دوران کھڈے کی وجہ سے بے قابو ہو کر آٹو پلٹ گیا جس کے سبب میں آٹو میں سوار ملہنی پاسی35اہلیہ راجو اور اس کی تین بیٹی مسکان4،چھتسوا14، سمن15اورنینا17بنت وجے کمارساکن ڈیہی تھانہ چرکنڈہ ضلع دھنباد جھارکھنڈ شدید زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیو کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سبھی زیر علاج ہیں۔