Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

جونپور۔۔کانگریس دفتر پر منایا گیا نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم ولادت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
==============================
ضلع کانگریس دفتر پر جمعرات کے روز آزاد ہند فوج کے بانی اور آزادی کے انقلابی نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی صدارت میں تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوران ضلع کانگریس دفتر میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تبریزنے کہا کہ نیتا جی ملک کی آزادی میں اہم کردار رہا۔ انہوں نے سچائی اور سالمیت کے ساتھ کانگریس پارٹی کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی جدوجہد اور انتہائی مصروف زندگی کے باوجود نیتا جی سبھاش چندر بوس فطری طور پر لکھنے کے خواہشمند تھے اور جاپان کی مدد سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اشتراک سے آزاد ہند فوج کی تشکیل کی۔ آزاد ہند فوج کے رہنما سبھاش چندر نے ہندوستان کی آزادی میں شراکت کے کام کوملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انھوں نے ہی آزادی کی لڑائی میں ملک کی عوام کو تم مجھے خون دو، ہم تمہیں آزادی دیں گے، آج بھی ملک کے نوجوانوں میں جوش بھرنے کے لئے کافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیتا جی کے بتائے راستہ پر ملک کی آئین اور سالمیت کو بنائے رکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر دھرمیندر نشاد، راکیش سنگھ، اعظم زیدی،نیرج رائے، شیو مشرا، شیلندر سنگھ،نثار الہی،رانا ویشو پرتاپ سنگھ، انل سونکر، ستیش نشاد، پروین سنگھ،گیانیش سنگھ، ونے تیواری،اقبال،پردیپ یادو،محمد اشرف، حسن سونو،وکاس استھانہ، امش شریواستو، پارس ناتھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت وشال سنگھ حکم نے کیا۔