Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

پوروانچل یونیورسٹی سے منسلک سبھی کالجوں کو آخری انتباہ۔۔۔امتحانات کے فارم کو یونیورسٹی میں جمع کراٸیں۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=====================
ویر بہادر سنگھ پووانچل یونیورسٹی سے منسلک 168 کالجوں کو سالانہ امتحان فارم یونیورسٹی میں نہ جمع کروانے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انھیں آخری انتباہی نوٹس بھیجا ہے۔ ان کالجوں نے ابھی تک یونیورسٹی سے فیس کی تصدیق بھی نہیں کرایا ہے جس کی وجہ سے ان کالجوں کے طلبہ پرسالانہ امتحان میں حصہ لینے میں خطرہ ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آخری موقع 31 جنوری کو دیا ہے۔

واضع ہوکہ 20۔2019 کا سالانہ امتحان 25 فروری سے شروع ہونا ہے۔ اعظم گڑھ، جونپور، غازی پور،مؤ سمیت الہ آباد کے پی جی کالج ہنڈیا کے لئے آن لائن درخواست بھرے گئے تھے، جس میں ابھی تک 168 کالجوں نے نہ ہی امتحانی فارم جمع کرایا اور نہ ہی امتحانات کی فیس کی تصدیق کرایا ہے جبکہ یونیورسٹی نے تصدیق کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی تھی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کو بار بار انتباہی نوٹس جاری کرنے کے بعد کالجوں کو امتحان فارم اور فیس کی تصدیق نہیں ہوپائی، جس کی وجہ سے ان کالجوں کو مرکزی امتحان میں شامل کرنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے 28جنوری تک بغیر تاخیر فیس اور 31جنوری تک جرمانہ کے ساتھ فیس کرنے کی نوٹس جاری کیا ہے۔اس ضمن میں امتحان کنٹرولر بی این سنگھ نے بتایا کہ امتحان فارم جمع نہ ہونے پر لاپرواہ کالجوں کو سالانہ امتحان میں شامل نہیں کیا جائے گا جس کے زمہ دار کالج خود ہوں گے۔