Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 8, 2020

ٹرمپ کو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا مشورہ

امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل کے سربراہ ریچرڈ ہاس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے تہران کےخلاف پابندیاں ختم کرے۔
صداٸے وقت /ذراٸع۔
======================
اپنے ایک ٹوئٹ میں ریچرڈ ہاس نے امریکی صدر سے  کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لیے اپنی آمادگی کااعلان کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی صدر یہ اعلان کریں وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے اور ایٹمی و میزائیل پروگرام نیز ایران کے علاقائی کردار کے حوالے سے حقیقی تحمل  سے کام لیتے ہوئے تہران کےخلاف تمام پابندیاں ختم کرنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہرکریں۔
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور سینیئرایٹمی مذاکرات کار ونڈی شرمین نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے جوابی حملے پر ٹرمپ کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سب ٹھیک ہے!! کیا بات ہے، مسٹر ٹرمپ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، رجزخوانی کا وقت نہیں،
قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں امریکی فوجی چھاونی عین الاسد پر ایران کے انتقامی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ سب ٹھیک ہے ، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔