Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 1, 2020

ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے جنرل بپن راوت نے سنبھالا عہدہ۔

جنرل بپن راوت کوملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے انہیں گارڈ آف آنردیاگیا۔ اس دوران تینوں افواج کے سربراہ بھی موجود تھے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/١ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
جنرل بپن راوت کوملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔ اس پہلے انہیں گارڈ آف آنردیاگیا۔ اس دوران تینوں افواج کے سربراہ بھی موجود تھے۔ گارڈ آف آنر کے دوران آرمی جنرل منوج مکند نروانے، ایئرفورس چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھڈوریا اور نیوی کے چیف کرمبیر سنگھ بھی موجود تھے۔ اورشہدا کوخراج تحسین پیش کیا۔
ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگوکے دوران ،راوت نے کہا تھا تینوں افواج، ایک ٹیم کی طرح بہترتال میل بناتے ہوئے اپنا کام کریگی۔ صحافیوں کی جانب سے سیاسی جھکاؤ سے متعلق لگائے گئے الزام پرپوچھے گئے سوال پرسی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہم سیاست سے بہت دور رہتے ہیں۔ جو حکومت اقتدار میں ہے اس کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ سی ڈی ایس کا کہناہے کہ تینوں افواج کوایک ٹیم کی طرح غیرجانبداری کے ساتھ کام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انضمام اور وسائل کے بہتر انتظام کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کے نظام کی نقل نہیں کریں گے۔