Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 8, 2020

ایسے ذمہ داران کادیب قوم نوٹس لے۔۔۔۔

ذراٸع سے ملی خبروں کے مطابق جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڑھ کے 16 طلبہ کا اخراج۔۔سامان باہر پھینکا گیا۔مدرسہ انتظامیہ نے دی پرامن احتجاج کی سزا۔
اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
20 دسمبر کوجامعہ اسلامیہ مظفرپوراعظم گڑھ کے طلبہ نے جمعہ کی نماز پڑھ کر مدرسے کے احاطہ ہی میں کچھ دیر انتہاٸ پرامن احتجاج کیا
21 دسمبر کو 5 جنوری تک کی چھٹی کردی گئی
چھٹی کے دوران 16 طلبہ کو مدرسے سے اخراج کی نوٹس بھیج دی گئی
6 جنوری کو جب مدرسہ کھلا تو طلبہ نے دیکھا کہ ان16 طلبہ کے فوٹو گیٹ کے باہر لگادٸے گٸے ہیں
ان طلبہ کے فوٹوز اطلاع کے مطابق پولیس تھانے میں بھی جمع کراٸے گٸے ہیں،
6 جنوری کو طلبہ کاایک وفد ناظم صاحب سے ملنے گیاتو ناظم صاحب نے کہا کہ اگرمدرسہ سے نکالے گٸےطلبہ آئیں گے تو انھیں گرفتار کروا دوں گا۔
پھر ان طلبہ کے سامان مدرسے کے باہر پھینک دیے گئے،اور اس طرح طلبہ کے ساتھ انتہاٸ آمرانہ وظالمانہ کاررواٸ کی گٸ اور انہیں ایک طرح سے بہت بڑامجرم سمجھ لیاگیا،افسوس کیاہوگاان مدرسہ کے لوگوں کا۔
کیا اہالیان اعظم گڑھ  اس مدرسہ کے ذمہ داران کی سخت مذمت کریں گے؟۔قوم کے لوگ اس مذموم حرکت کی نوٹس لیں گے۔؟