Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 8, 2020

ذیابيطس کے مریضوں کے لٸیے مفت میڈیکل کیمپ۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
==============================
سحر ہیلتھ سینٹر تحصیل مین گیٹ کے سامنے لال گنج میں آج مفت ذیابیطس یعنی شوگر کیمپ لگایا گیا .جسمیں شوگر جیسے موذی مرض سے کیسے بچا جا سکتا ہے اسکے بارے میں سحر ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر مشہور ٹی بی و چرم روگ کے معالج ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی نے موجود مریضوں اور لوگوں کو بتایا کی شوگر ہر انسان کو ہوتا ہے لیکن اسکا زیادہ ہونا انسان کیلئے دقت کا سبب ہوجاتا ہے .ہمیں چاہہے کہ ہم سب لوگ زیادہ سے زیادہ قدرتی اشیا کا کھانے میں استمال کریں اور جسمانی محنت ضرور کریں .صبح سویرے بیزار ہوں اور ٹہلنے کی عادت ڈالیں .۔
اس کمپ میں 78 مریضوں کی شوگر کی جانچ ہوئی اور انھیں دوا دیگی .اس موقع پر ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی .راہل شرما .محمّد عاطف .افضل انصاری .اخلاق احمد .اسحاق شیخ .سنجے کمار .پرمود کمار .جاوید انصاری .وغیرہ موجود تھے .