Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

ایرانی حملے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل، کہا۔۔ آل از ویل۔

ایرانی حملے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آیاہے۔ٹرمپ نے کیا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل از ویل!
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
ایرانی حملے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آیاہے۔ٹرمپ نے کیا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل از ویل!۔ ایران نے عراق میں دوٹھکانوں پر حملہ کیاہے،تباہی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہاں تک،سب ٹھیک ٹھاک ہے۔دنیا بھرمیں امریکہ کی فوجی برتری ثابت ہے، صبح بیان دوں گا۔وہیں دوسری جانب ایران کی جانب سے عراق میں واقع امریکی فوج پر میزائل حملہ کرنے کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور وزیر دفاع مارک ایسپر وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں ۔امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ نے بتایا کہ ایران نے عراق میں واقع الاسد اور اربیل فضائی اڈوں، جہاں امریکی فوج تعینات ہے وہاں درجنوں میزائل حملے کئے ہیں
واضح ہو کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لئے بدھ کے روزعراق میں امریکی فوج اور اتحاد ی فورس پر درجنوں میزائل حملے کئے ۔ سپاہ پاسدارن ِ انقلاب ِ اسلامی ( آئی آر جی ایس ) نے بدھ کی صبح الا سد ائیر بیس پر35 راکٹ داغے ۔ الاسد ائیر بیس پرامریکی فوج تعینات ہے۔ تاہم اس حملے میں کسی مالی و جانی نقصانات کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ امریکی افسر کے حوالے سے سی این این نے بتایا کہ فی الحال کسی کے بھی مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔