Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

ممبٸی سے کما کر آرہا نوجوان زہر خورانی کا شکار۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
====================
میر گنج تھانہ حلقہ کے جنگھئی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ممبئی سے کماکر لوٹ رہے نوجوان کو زہر خورانی گروہ نے اپنا شکار بناتے ہوئے نشیلی چائے پلا کر نقدی سمیت ہزاروں کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔نوجوان کے پا سے ملے موبائل سے مقامی لوگوں نے اہل خانہ کو اطلاع دیا جس پر پہنچے اہل خانہ نے بیہوشی کی حالت میں نوجوان کو علاج کیلئے مچھلی شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔

بتاتے ہیں کہ علاقہ کے بیلونا کلاں گاؤں رہائشی پون کمار دوبے ولد رام سمجھ جمعہ کے روز ممبئی سے رتنا گری ایکسپریس ٹرین سے جنگھئی ریلوے اسٹیشن پر اترا۔اسٹیشن پر اترتے ہی زہر خورانی گروہ کے دو ممبران اسے ملے پڑوسی گاؤں کے ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے دوستی کر لی اور موٹرسائیکل سے لیکر نکل گئے۔راستہ میں چائے کی دکان پر رک تینوں نے چائے پی جس کے بعد نوجوان بیہوش ہو گیا جس کے بعد دونوں نے اس کے پاس موجود20ہزار نقدی اور دس ہزار روپے کے سامان لیکر فرار ہو گئے۔مقامی لوگوں نے اس کے پاس سے ملے موبائل سے اہل خانہ کو اطلاع دی جس پر پہنچے اہل خانہ نے علاج کیلئے مچھلی شہر میں داخل کرایا۔