Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

گورو ،ہمیں تم پر ”گروہ “ (فخر ) ہے !!!


ایم ودود ساجد/صداٸے وقت
=========================
اتر پردیش میں کاس گنج کے ایک نوجوان گورو دکشت  Gaurav Dixit  نے 15 جنوری کو ایک پوسٹ لکھی۔۔۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں :

".......ابھی بنارس کے لئے ٹرین میں بیٹھا ہوں ۔ سامنے والی lower berth پر ایک مسلم نوجوان بیٹھا تھا۔۔وہ اچانک اٹھا اور وضو کرکے آیا۔۔۔ لیکن ساتھ میں بیٹھے ہوئے نوجوان نے نماز کے لئے جگہ دینے سے انکار کردیا۔۔۔


...اس نمازی کا دل بیٹھ گیا۔۔ اس نے مجھ سے کہا کہ آپ میرے سامان کا دھیان رکھنا' میں کہیں اور نماز پڑھ کر آتا ہوں ۔۔۔ میں نے کہا کہ آپ میری سیٹ پر نماز پڑھئے۔۔۔ میں نے اپنا سامان بھی ہٹایا اور خود بھی ہٹ گیا۔۔۔ نوجوان نے کپڑا بچھاکر میری سیٹ پر نماز پڑھی۔۔۔ مجھے اس سے بڑی راحت ملی۔۔۔ دل کو خوشی ہوئی ۔۔۔"

                                                   (واقعہ ختم ہوا)

مجھے یہ پوسٹ پڑھ کر اچھا لگا۔۔۔ مجھے تجسس ہوا کہ کچھ تبصرے بھی پڑھ کر دیکھے جائیں ۔۔۔ اس پوسٹ کو 808 لوگوں نے شیئر کیا' 5500 لوگوں نے پسندیدگی اور قلبی خوشی کا اظہار کیا اور 2000 سے زیادہ لوگوں نے اس پر تبصرے یعنی Comments کئے۔۔۔ میں سارے تبصرے تو نہیں پڑھ سکا لیکن جتنے بھی پڑھ سکا وہ سب مثبت رویہ کا مظہر تھے' ہر ایک نے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔۔۔ میں نے 15 منٹ میں کچھ تبصروں پر طائرانہ نظر بھی ڈالی' کوئی ایک بھی منفی تبصرہ نہیں ملا۔۔۔۔ زیادہ تر تبصرے غیر مسلم نوجوانوں کے تھے۔۔۔۔

میرا جی چاہا کہ گورو دکشت کا شکریہ ادا کروں ۔۔۔ میں نے ان کو ذاتی پیغام بھیجا۔۔۔ میں نے لکھا کہ آپ ہمارا فخر Pride ہیں ۔۔۔ آپ ہمارے ہیں' ہم آپ کے ہیں' یہ آپ کا بڑا پن ہے جس کا آپ نے اظہار کیا اور یہ کہ یہی اصل ہندوستان ہے۔۔۔۔ ایک ہندوستانی مسلمان کی حیثیت سے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔۔۔۔گورو نے جواب لکھا کہ شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں' جو میں نے کیا وہ میرا فرض تھا۔۔۔۔