Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

صبح بارش کے دوران سواری سے بھرا آٹو رکشا کے پلٹنے سے ایک خاتون کی موت۔۔۔تین شدید زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔١٧ جنوری ٢٠٢٠۔
==========================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے پالی بازا رمیں جمعہ کے روز بارش کی دوران مسافروں سے بھری بے قابو ہوئی تیز رفطارآٹو رکشاء شاہراہ کنارے پلٹ گئی جس سے سبب میں آٹو میں سوار ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر خواتین شدید زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

بتاتے ہیں کہ مڑیاہوں کوتوالی کے قریب سے معیار سے زیادہ مسافروں کو بھر کر اٹو رکشاء نمبرUP62/BT0403 جونپور کیلئے نکلا تھا۔جونپور۔مرزاپور شاہراہ کے مذکورہ بازار کے قریب پہنچتے ہی بارش کی وجہ سے رکشاء بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔آٹو کے پلٹتے ہی مسافروں کی چیخ پکار سن مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور راحت کام شروع کیا۔پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے مقامی لوگوں نے ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے شیام دیئی 40اہلیہ کلو پٹیل ساکن قدم تر گوپالاپور تھانہ رام پور کو مردہ قرار دے دیا جبکہ زخمی ہوئی خواتینوں پرماوتی پٹیل51ساکن سوری،دھرم دیئی پٹیل41ساکن ٹھاٹھر تھانہ رام و شیلا دیوی31ساکن جگدیش پور تھانہ ظفرآباد کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔