Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

وویکانند کے یوم پیداٸش کے موقع پر پورانچل یونیورسٹی میں منایا گیا ”قومی یوم نوجوان“ !!!

جون پور...اتر پردیش  (نماٸندہ) ۔
=======================
ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی میں اتوار کے روز نیشنل سروس اسکیم کے زیراہتمام سوامی ویویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم نوجوان کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وویکانند کی شخصیت اور نظریات پر مبنی روشنی ڈالا گیا۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے فیکلٹی آف اپلائیڈ سوشل سائنس اینڈ ہیومینٹی کے صدر ڈاکٹر منوج مشرا نے کہا کہ سوامی وویکانند نے سب سے پہلے پوری دنیا کو ہندوستانی ثقافت کی وسیع نوعیت سے تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ وویکانندکے افکار دنیا میں پائیدار امن کے لئے کوشش ثابت ہوسکتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جو اپنے خیالات کو یکجا کرتا ہے وہ کبھی بھی غیر اخلاقی اور ملک دشمن کارروائیوں کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ویویکانند کی پوری شخصیت نوجوانوں کے لئے تحریک ہے۔ سوامی وویکانند نوجوانوں کے لئے ایک اعلی استاذ تھے۔اس موقع پر این ایس ایس کے پروگرام افسر ڈاکٹر ونئے ورما نے کہا کہ سوامی ویویکانند کے افکار ہمارے تمام رضاکاروں کے لئے بنیادہے۔ پروگرام میں یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر آلوک داس، ڈاکٹر سدھیر اپادھیائے، جیا شکلا، پریتی شرما، ستیم اپادھیائے سمیت طلباء نے شرکت کی۔