Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

وکیل صاحب کی زمین پر شہ زورں کا قبضہ۔۔تحصیلدار نے پولیس فورس کی مدد سے ہٹایا قبضہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=======================
منگرابادشاہ پورتھانہ حلقہ کے مدھوپور
گاؤں رہائشی تحصیل ویڈوکیٹ کی آبادی کی زمین پر شہ زوروں کے زریعے کئے گئے قبضہ کو اتوار کے روز تحصیلدار کی قیادت میں پہنچی ریونیو کی ٹیم نے پولیس فورس کے ساتھ ہٹوایا۔اس موقع پر تحصیلدار نے قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی بھی ہدایت دی۔

مذکورہ گاؤں رہائشی مہندر ناتھ ورما مچھلی شہر تحصیل میں وکالت کرتے ہیں۔انھوں نے ایس ڈی ایم امیتابھ یادو سے شکایت کیا تھا کہ پڑوس کے شہ زور گودر رام و رام چندر نے ان کے تحصیل آنے کے بعد پرانی آبادی کی زمین کو مقامی چوکی پولیس سے ملکر زبرستی قبضہ کر کھڑنجہ بچھا کر راستہ بنا لیا ہے۔معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ڈی ایم نے جانچ کرائی تو معاملہ صحیح پایا گیا جس پر ایس ڈی ایم نے تحصیلدار سنتوس کمار کو قبضہ ہٹوانے کی ہدایت دی۔ایس ڈی ایم کی ہدایت ملتے ہی تحصیلدار ریونیو اور مقامی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر کھڑنجہ کو ہٹواتے ہوئے شہ زوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت دی۔