Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

اسلامی ہمیشہ دوسروں کی مدد کا سبق دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا معراج حیدر خان۔

جون پور...اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
اسلام کو بچانے کے لئے کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو پوری دنیا کبھی نہیں بھول سکتی، لیکن آج کچھ لوگ اس کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔مذکورہ باتیں شہر کے بلواگھاٹ میں منعقد مجلس کو خطاب کرتے مولانا معراج حیدر خان نے حاجی محمد علی خان مرحوم کے امام بارگاہ کہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کا سبق دیتا ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب یا ذات کا ہو۔اسلام کی رونق مسلمانوں کے حسن اخلاق اور مدد سے ہے،یہی وجہ ہے کہ امام حسینؓ کو ماننے والے پوری دنیا میں ہیں جنہوں نے آج بھی انسانیت کو زندہ رکھا ہے۔اس سے قبل مجلس کی سوزخوانی گوہر علی زیدی اور ان نے ہمنواں نے پڑھا۔پیش خوانی حسن فتح پوری، عادل میرزاپوری، مفتی ہاشم مہدی، شمسی آزاد اور شہرت جونپوری نے کیا۔ انجمن مظلومیہ کے امن حسن و ان کے ساتھیوں نے نوحہ ماتم شہدائے کرخراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا غلام علی خان ہریدوار، ڈاکٹر سامن رضوی، شاہد مہدی، ڈاکٹر سجاد مہدی، نیئر جمال خان، سید تنویر رضا، ڈاکٹر ذیشان ادیب، ڈاکٹرمحمد رضا بیگ، جوہر علی، اعظم زیدی، آزادر حسین، سری کانت سریواستو، نایاب حسن سونو، حسن زاہد خان، فیصل حسن تبریز، رومی، نجمی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت انتظار مہدی و آئے ہوئے لوگوں کاشکریہ محمد حیدر اور حسنین قمر نے ادا کیا۔