Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

ضعیف شخص کی نہر میں ڈوبنے سے موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=======================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے بھیسنی گاؤں میں گزشتہ دیر شب رفع حاجت کرنے گیا ضعیف نہر میں گر کر ڈوب گیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی شری پتی رام65گزشتہ دیر شب رفع حاجت کرنے کیلئے نہر کنارے گیا تھا جہاں نامعلوم وجوہات میں پانی میں گر کر ڈوب گیا۔کافی وقت بعد بھی واپس نہیں لوٹنے پر اہل خانہ تلاش کرتے ہوئے نہر کنارے پہنچے تو ضعیف کی پانی میں ڈوبی ہوئی لاش دیکھ شور مچانے لگے۔مقامی لوگوں نے معاملے کی اطلاع مقامی تھانے پر دی جس پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔