Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

پرینکا گاندھی کے یوم پیداٸش کے موقع پر ضلع کانگریس کارکنان نے ضلع زنانہ اسپتال میں پھلوں کی تقسیم کی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
======================
آل انڈیا کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری و اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کی یوم پیدائش پر ضلع کانگریس و شہر کانگریس کمیٹی کے کارکنوں نے مشترکہ طور پر ضلع خاتون اسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کر منایا۔

اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ محترمہ پریانکا گاندھی واڈرا کی سالگرہ کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ کانگریسی کارکن مظلوموں، کسانوں اور بے روزگاروں کے مفادات کے لئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔اس موقع پر شہر کانگریس کمیٹی کے صدر سوربھ شکلا نے کہا کہ پرینکا گاندھی جدوجہد کی علامت حق اور سادگی کی علامت ہے، عام آدمی کے لئے لڑتے ہوئے پرینکا گاندھی جی کو سالگرہ کی مبارکبادپیش ہے۔ اس موقع پر تلکدھاری نشاد،ر اکیش سنگھ،اعظم زیدی،مفتی مہدی،ریاض خان، وجے یادو، دھرمیندر نشاد، پنکج سونکر، شیو مشرا،وویک سنگھ، بلال احمد، نیرج رائے، نایاب حسن سونو، شیلندر سنگھ،بابی خان، اشرف علی،تنیش یادو، فرمان حیدر، اقبال،وشال سنگھ سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔