Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔ضلع اعظم گڑھ کے مختلف مقامات منعقد ہونیوالے کرکٹ ٹورنامینٹس پر ایک فکر انگیز تحریر۔



شرم مگر تم کو نہیں آتی................؟
از/ محمد معظم /صداٸے وقت۔
======================
ادھر کچھ دنوں سے پورا ملک سرا پا احتجاج بنا ہوا ہے ہمارے نوجوان اور ہماری مائیں بہنیں 24 گھنٹے اس کڑاکے کی سردی میں ملک کے مختلف حصوں میں سراپا احتجاج بنی ہوئیں ہیں دستور ہند کے ساتھ ساتھ اپنےوجود کو باقی رکھنے کی فکر میں ہیں ایسے نازک حالات میں احتجاج کے بجائے کرکٹ کرانا میرے حساب سے غیر مناسب ہے میری ذاتی رائے ہے کہ حالات کے پیش نظر جہاں جہاں اس طرح کے پروگرام ہورہے ہیں ان کا بائیکاٹ کیا جائے..............

ہمارے ہی صوبہ میں بیس ﴿20﴾ سے زائد لوگوں کو گولی مار دی گئی ملک کے مختلف یونیور سیٹیز کے طلبا و طالبات کے اوپر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے کسی کے ہاتھ پیر توڑ کر انھیں چلنے سے معذور کر دیا گیا تو کسی کی آنکھیں پھوڑ کر انکو روشنی سے محروم کر دیا گیا شاہین باغ اور ملک کے مختلف علاقوں میں اس کڑکے کی سردی میں مسلسل احتجاج ہورہا ہے کل 29 جنوری بروز بدھ پورے ملک میں بندی کا اعلان ہوا ہے اور کل ہی جنتر منتر دہلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک احتجاجی پروگرام رکها گیا ہے یہ سب کیوں ہورہاہے؟ یہ سب اس لئے ہورہا ہے تاکہ ہم اپنے وجود آئین ہند اور اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ کرسکیں

اس خطہ اعظم گڑھ پہ مگر فیضان تجلی ہے یکسر جوذرہ یہاں سے اٹھتا ہے وہ نیراعظم ہوتا ہے..........
ستارہ بن کے ہم نکلے چمک دنیا نے دیکھی ہے نمايا کیوں نہیں ہوگی یہ اعظم گڑھ کی مٹی ہے...........

خطہ اعظم گڑھ کی شان میں یہ دونوں اشعار لکھے پڑهے اور سنائے جاتے ہیں خطہ اعظم گڑھ کو انقلابیوں کی سرزمین بھی کہا جاتاہے مگر.......... افسوس صد افسوس اگر اس وقت خطہ اعظم گڑھ کا جائزہ لیا جائے تو آج کے اس نازک حالات میں بھی اعظم گڑھ کا اکثر نوجوان کھیل کود ﴿لہو و لعب﴾ میں مشغول ہے ادھر کچھ دنوں سے ہر روز اعظم گڑھ میں کہیں نا کہیں کرکٹ میچ ہورہا ہے اور بڑے فخر سے فیس بک پر شئر بھی کیا جارہاہے ماشاﺀ اللہ سبحان اللہ کے ساتھ..........

میرے نوجوان ساتھیوں..... اس وقت ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں ہمارےنوجوان اور ہماری مائیں بہنیں مسلسل احتجاج کررہی ہیں ان کا ساتھ دیں ان کے حوصلوں کو بڑھائیں کیونکہ وہ صرف اپنے لئے نہیں بلکہ ہمارے حصے کی بھی لڑائی لڑ رہی ہیں.

اللہ تعالی سب کو عقل سلیم عطا کرے آمین.

محمد معظم اسرولی سرائیمیر اعظم گڑھ