Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

این پی آر پر وزارتِ داخلہ کی اہم میٹنگ، NPR کے طور طریقے پر ہوگا غور و خوض.

نٸی دہلی /صداٸے وقت/ ذراٸع /17 جنوری 2020.
==============================
این پی آر (NPR) کےتعلق سےوزارت داخلہ کی آج اہم میٹنگ ہے۔ میٹنگ کی صدارت وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے۔ این پی آر کے طور طریقے پرغور و خوض ہوگا ۔ اس میٹنگ میں ریاستوں کے چیف سکریٹریز اورسینس ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔ اس میٹنگ میں مغربی بنگال کا ایک بھی نمائندہ شامل نہیں ہوگا۔ یعنی ممتااین پی آرکےتعلق سےمیٹنگ میں شریک نہیں ہوں گی۔ کیرالہ نے بھی مرکز سےاین پی آر اپڈیٹ کرنے کے عمل پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ NPR اپڈیٹنگ کا عمل 1 اپریل سے شروع ہوگا اور 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ جہاں پورے ملک میں این پی آر کو لیکر مخالفت جاری ہے اسی کو لیکر آج میٹنگ ہورہی ہے۔ این پی آر کی جہت پر آج تبادلہ خیال کیا جائے گا۔