Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 27, 2020

دہلی تشدد: وزیراعلیٰ کیجریوال نےکہا- زخمیوں کامفت علاج، مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئےدےگی حکومت۔.....تشدد میں اب تک 34 لوگوں کے مرنے کی خبر۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / مورخہ 27 فروری 2020.
==============================
 دہلی تشدد معاملےکو لےکر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ تشدد میں زخمی ہوئےلوگوں کا علاج کرائیں گے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی حکومت مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئے دے گی۔ انہوں نےکہا کہ شدید طور پر زخمیوں کو 2 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ معذور ہوگئے لوگوں کو پانچ لاکھ، جن کا گھر جلا، انہیں پانچ لاکھ اور نابالغ مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ - پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے رکشہ نقصان پر 25 ہزار اور تشدد میں یتیم ہوئے بچوں کو تین لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔


دہلی تشدد میں اب تک 34 اموات

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، شمال - مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر34 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوگوں سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ قومی سلامتی کےمشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بدھ کو دہلی پولیس نے بتایا تھا کہ تشدد معاملے میں اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 18 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی متاثرہ علاقوں کا دور کیا تھا۔