Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 14, 2020

عمر عبداللہ کی حراست پر جموں۔کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس، 2 مارچ کو اگلی سماعت

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 14 فروری 2020.
=============================
عمر عبداللہ کی حراست کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جموں۔کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے
عمر عبداللہ کی حراست کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جموں۔کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلیٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)  کے تحت حراست کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے اور انہیں کورٹ میں پیش کرکے رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر کورٹ نے نوٹس جاری کرکے جموں۔کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 2 مارچ کو ہوگی۔
نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ عبداللہ کو حراست میں رکھنا واضح طور سے غیر قانونی ہے اور ان سے قانونی نظام کو کسی خطرے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ عرضی میں عمر عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں رکھنے کے پانچ فروری کے حکم کو رد کرنے کے ساتھ انہیں عدالت میں پیش کرانے کی درخواست کی۔
جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بینرجی کی بینچ نے عمر عبداللہ کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی ’ہیبیز کارپس پیٹیشن‘ کی سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔عدالت نے معاملے کی سماعت کےلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔