Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 20, 2020

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2118 ہوگئی چینی حکام پریشان

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
چین میں کورونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2118 ہو گئی ہے۔
چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
چینی حکام کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس سے ایران، تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 7 افراد مرچکے ہیں، دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیماری میں مبتلا ہیں۔
چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال کیا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے پلازما تھراپی کو بہت درست قرار دیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف طریقۂ علاج کے سلسلے میں پلازما تھراپی ایک اہم دریافت ہے۔