Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 14, 2020

چین میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 116 افرا د کی موت...ہندوستان سمیت دنیا کے ٢٥ سے زاٸد ممالک میں پھیلا واٸرس۔

چین کےصوبہ ہوبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران كورونا وائرس سے متاثر 116 افراد کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،426 ہو گئی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع / ایجینسیاں۔
==============================
چین کےصوبہ ہوبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران كورونا وائرس سے متاثر 116 افراد کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،426 ہو گئی ہے۔ ریجنل ہیلتھ کمیشن کے ایک ا فسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 51،986 ہو گئی ہے ۔اس سے پہلے جمعرات کو كورونا وائرس کے 15 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے تھے اور 254 افراد کی موت ہو گئی تھی ۔ ایک افسر نے جمعرات کو بتایا’’ نیشنل ہیلتھ کمیشن کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 صوبوں سے 15،152 كورونا وائرس کے نئے معاملات کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں 174 کافی سنگین ہیں۔
اس کے علاوہ 254 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 1171 لوگوں کے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔ انهوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے پازیٹو معاملات کی تعداد بڑھ کر 59،804 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،367 ہو گئی ہے ۔ فی الوقت 52،526 لوگ بیمار ہیں اور 8،030 لوگوں کی حالت نازک ہے ۔ اب تک اسپتال سے 5،911 لوگو کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔ واضح ر ہے کہ چین میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس سے اب تک تقریبا 1500 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں اور 51،986 لوگ اس سے متاثر ہیں ۔ یہ مہلک وائرس ہندوستان سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں بھی پھیل چکا ہے ۔