Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 14, 2020

مہنگائی کی مار، بغیر سبسڈی والا ایل پی جی گیس سلنڈر ایک سو پچاس روپے ہوا مہنگا.l

نئی دہلی :/صداٸے وقت / 12؍فروری۔2020./(ذرائع ) ...
==============================گیس صارفین  پر مہنگائی کی مار پڑنے والی ہے۔سرکاری تیل کمپنیوں نے سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ یہ اضافہ بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر پر کیا گیا ہے۔ مگر اتنا طے ہے کہ اب انہیں پہلے کے مقابلے 149 روپے زیادہ ادا کرنا ہوگا۔ گاہکوں کو اگر 13 واں سلنڈر لینا ہوگا تو پھر انہیں 12 کے بعد بغیر سبسڈی والا سلنڈر دیئے جانے کی تجویز ہے۔انڈین آئل کے مطابق دہلی میں انڈین گیس سلنڈر کی قیمت 144.50 روپے سے بڑھ کر 858.50 روپے ہو گئی ہے۔کولکاتہ میں رہنے والے لوگوں کی جیب پر 149 روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔یعنی انہیں 896 روپے سلنڈر پر خرچ کرنے ہوں گے۔جہاں تک ممبئی کی بات ہے تو گاہکوں کو 145 کے اضافے کے ساتھ 829.50 روپے دینے ہوں گے۔چنئی کی بات کریں تو یہاں صارفین کو 147 روپے کا بوجھ برداشت کرتے ہوئے 881 روپے سلنڈر کے بدلے ادا کرنے ہوں گے۔2019 کے ستمبر ماہ سے اب تک آئل کمپنیوں نے چھٹی بار کوکنگ گیس کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔پچھلی بار ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 2020 کے جنوری مہینے میں بڑھا دی گئی تھی۔ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو مقرر کی جاتی ہیں۔شرح کا تعین بین الاقوامی مارکیٹ میں ایندھن اور غیر ملکی کرنسی کے اتار چڑھاو کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔حکومت صارفین کو 12 سلنڈر تک سبسڈی دیتی ہے۔اس کے بعد انہیں مارکیٹ شرح سے کھانا بنانے کے لئے ایندھن خریدنا پڑتا ہے۔