Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 14, 2020

فکر کیجٸے ، جدوجہد کیٸے لیکن مایوسی اور جھنجھلاہٹ کا شکار نہ ہوں۔

از/ڈاکٹر سکندر علی۔/صداٸے وقت ۔
========================
بلاشبہ حالات سخت ہیں ۔ انے والے دن ازمایشوں کے دن ہو سکتے ہیں ۔لیکن ایسا نہیں ہے کہ سارے دروازے بند ہو گیے ہیں ۔ ہماری تاریخ روشن ہے ۔ قران مجید کی ایات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہماری رہنمایی کررہی ہیں ۔ بس ان کو مضبوطی سے پکڑے رہیے ۔سارے طوفان سر سے گزر جاییں گے  اور صبح نو ضرور طلوع ہو کر رہے گی ۔ انشاء اللہ

ہم مسلمان اپنا طرز زندگی اب تبدیل کریں ۔ ہمارے غور وفکر کا رخ  اور عملی زندگی قران و سنت کے دایرے میں ہو ۔
ہم صرف اپنی فکر نہ کریں بلکہ جب سوچیں  جب بات کریں  جب کویی اقدام کریں  ہمیشہ عام انسانوں کو پیش نظر رکھیں ۔ ہم تمام باشندگان وطن کے ساتھ جدوجہد جہد کرنے کا منصوبہ بناییں ۔ اور ایسی بات نہ کریں  ایسا عمل ہرگز نہ کریں  جس سے ایک دوسرے کے درمیان کسی طرح تفریق اور دوریاں پیدا ہوتی ہوں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اے اللہ فلاں اور فلاں کو ایمان کی توفیق نصیب فرما ۔ یہ ہمارے لیے نمونہ ہے ۔ ہم بھی تدبیر کریں   دعا کریں کہ اے اللہ فلاں اور فلاں کو ا یمان قبول کرنے کی توفیق عطا کر ۔
اپنی شناخت لباس  زبان  شکل و صورت  خواتین اپنی پہچان  اپنی تہذیب اور اپنا انداز سب باقی رکھیں  ۔ بالخصوص  اعلی درجے کے لوگ   so called upper class  اپنی اور اپنی خواتین اور بچوں وبچیوں کے رہن سہن   اخلاق و کردار کی حفاظت کریں  ۔ انہین سے زیادہ اندیشہ ہے کہ معلوم نہیں   کب وہ غیر مسلموں کے رنگ میں  رنگ جاییں
ایک ہی راستہ ہے پوری ملت  نہایت فراست و حکمت سےدعوت دین کے کاموں میں لگ جایے اور پوری سوسایٹی کو شعوری طور پر متاثر  کریے
بہت ممکن ہے کہ اسی صدی میں بھارت میں اسلام کا سورج طلوع ہو  اور ہم وہ منظر دیکھیں  جس کی پیشین گوییاں  کی گیی ہیں ۔ اس لیے ہر گز مایوس نہ ہوں ۔ ہر شخص اپنی جگہ اپنے فرض کو ادا کرنے کے لیے اٹھ کھڑا ہو ۔  اللہ تعالی کارساز اور بہترین مدبر ہے ۔    اے اللہ  میری قوم کے لوگ  تیرے دین سے نا واقف ہیں ۔ ہمیں ہمت دے کہ تیرے دین کو پیش کرسکیں  اور ان کے سینوں کو قبول حق کے کشادہ کردے ۔ امین
ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی  9839538225  لکھنو  ۔ ۔