Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 28, 2020

مدھو بنی ۔رحمانی باغ یکہتہ می6 2واں دن !آواز دو ہم ایک ہیں ہیں سے گونج رہا ہے پنڈال۔

مدھوبنی :بہار۔۔ ٢٩ فروری ٢٠٢٠ (اشتیاق احمد) (پریس رلیز)۔/صداٸے وقت۔
==============================
 مدھوبنی:کھٹونہ بلاک کے یکہتہ میں سی اے اے،این آرسی ،این پی آر،قوانین کو واپس لینے کے مطالبہ کولیکر احتجاجی دھرنے پر بیٹھیں رحمانی باغ کی خواتین کا آج 26 واں دن ہے۔.شاہین باغ سے احتجاجی خواتین کو ہٹانے کی ضد میں دہلی میں فساد اور 30 سے زائدافراد ہلاک ہونے کے باوجود ہرریاست اور ہرشہر میں خواتین احجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھی ہوئ ہیں.یکہتہ کے رحمانی باغ میں بھی آج ٢٦ویں دن بھی خواتین اپنے بچوں اور بیٹیوں کے ساتھ یہاں "آواز دوہم ایک ہیں،انقلاب زندہ باد،این آرسی ،نہیں چلے گا،این پی آر،نہیں چلے گا سی اے اے ،نہیں چلے گا وہم کاغذ نہیں دکھائیں گے،کے نعرے لگاتے رہے۔۔کل یہاں  پر مختلف تنظیموں کے نوجوان وخواتین نے سامعین سے خطاب کیا سب نے کالے قانون کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اتحاد کے ساتھ کام کریں اس وقت تک جب تک کہ انصاف کامعاملہ نہ کیاجاۓ
،آخیرمیں اظہر خورشید گڈونے تمام سامعین کا شکریہ اداکرتے ہوۓ کہا کہ رحمانی باغ کو بارش کی وجہ سے مدرسۃ البنات چوک میں منتقل کیاگیاتھا لیکن اب موسم بالکل صاف ہے اس لیۓ نۓ پنڈال کے ساتھ دوبارہ رحمانی باغ کو سنواراگیاہے اور آج دیویندرپرشاد یادو کی آمد ہے۔