Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 15, 2020

صدر جمہوریہ نے کیجریوال کو مقرر کیاوزیراعلیٰ ،اتوار کو 6 ایم ایل اے وزیر کے عہدے کا لیں گے حلف۔

صدر رام ناتھ کووند نے جمعے کو اروند کیجریال کو دہلی کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیاہے۔ کیجریوال کی عام آدمی پارٹی حالیہ اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 62 سیٹیں جیتی ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق صدر نے وزیر اعلی کی صلاح پر 6 ایم ایل اے کو وزیر بھی مقرر کیا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٥ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
صدر جمہوریہ ہند  رام ناتھ کووند نے جمعے کو اروند کیجریال کو دہلی کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیاہے۔ کیجریوال کی عام آدمی پارٹی حالیہ اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 62 سیٹیں جیتی ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق صدر نے وزیر اعلی کی صلاح پر 6 ایم ایل اے کو وزی بھی مقرر کیا ہے۔
سولہ فروری کو کیجریوال کے سارتھ جو 6 وزیر بھی حلف لیں گے وہ منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور راجیندر گوتم ہیں۔ اطلاع میں کہا گیا ہے، "صدر کو اروند کیجریوال کو راجدھانی دہلی کا وزیر اعلی مقرر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔
جب سے حلف لیا جائے گا اس دن سے ان کی تقرری عمل میں آئے گی'۔
ایک دیگر اطلاع کے مطابق صدر نے اپنی وزارت  کونسل کے ساتھ کیجریوال کے عہدے سے دئے گئے استعفے کوفوری طور پر قبول کرلیاہے۔ اطلاع کے مطابق نئے وزیر اعلی کے حلف لینے تک کیجریوال وزیر اعلی کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں ، عآپ نے 70 میں سے 62 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی نے صرف 8سیٹ جیت پائی تھی۔ کانگریس کا کھاتہ بھی کھلا نہیں تھا۔ کیجریوال اتوار کو وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔