Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 15, 2020

محمد حسن پی جی کالج میں سات روزہ قومی خدمت اسکیم کے تحت خصوصی تربیتی کیمپ کا افتتاح۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
==============================
محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے قومی خدمت اسکیم کے خصوصی سات روزہ کیمپ کا افتتاح پیر کے روزڈاکٹر ابو محمد آئی ٹی آئی سکھی پور  شکرمنڈی میں مہمان خصوصی اساتذہ ایم ایل سی امیدوار ڈاکٹر ناگیشورا سنگھ اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
 افتتاحی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر ناگیشور نے کہا کہ این ایس ایس سے ہمیں خدمت میں بیدار ہونے کا محرک ملتا ہے۔ ہمیں لوگوں کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے آنا چاہئے اور ہر کام ایمانداری کے ساتھ کرنا چاہئے۔ پروگرام کے صدر ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ ہمیں معاشرہ کو ایک ساتھ لیکر چلنا چاہیے جس کی تعلیم قومی خدمت اسکیم دیتا ہے۔اس سات روزہ کیمپ میں ایمانداری کے ساتھ بیداری کی تعلیم بھی طلبہ کو ملے گی جس کا فائدہ اٹھا کر  اصولوں کے ساتھ ملک کی خدمت کے جذبات کو بھی اسی طرح شامل کریں۔ہندوستان نوجوانوں کا ملک ہے،کیمپ سے تعلیم اور تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان ملک کے مستقبل کی طرح بیرون ملک اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ اس موقع پرپروگرام افسر ڈاکٹر اجے وکرم سنگھ، ڈاکٹر راکیش کمار بند، ڈاکٹر شاہدہ پروین، ڈاکٹر پریم لتا گیری، ڈاکٹر ادئے پرکاش سنگھ،ڈاکٹر شاہنواز خان، ڈاکٹر کمال الدین شیخ، ڈاکٹر جیون یادو، ڈاکٹر کے کے سنگھ، ڈاکٹر نلیش سنگھ، ڈاکٹر ارچنا سنگھ، ڈاکٹر ارون کمار مشرا، ڈاکٹر نیتا سنگھ، ڈاکٹر سونیکا،آنند سریواستو، احمد عباس خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔