Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 15, 2020

گیس سلنڈر کی مہنگاٸی کے خلاف کانگریسیوں کا احتجاج۔۔ضلع مجسٹریٹ کو دیا گیا میمورینڈم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==================
صارفین گیس کی قیمت میں ہوئے اضافہ کے خلاف ہفتہ کے روز شہر کانگریس کمیٹی کے عہدیداران نے صدر سوربھ شکلا کی قیادت میں جلوس نکال کر کلکٹریٹ پہنچے اور مطالبات سے متعلق میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔

اس موقع پر شہر صدر سوربھ شکلا نے صارفین گیس کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ مرکزی حکومت گذشتہ کئی انتخابات میں مسلسل شکست ملنے کا بدلہ لینے کیلئے عام عوام کے گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت ملک کی معیشت نیچے آچکی ہے اور صنعتی پیداواربند ہونے کا شکار ہوگئی ہے۔ لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، بے روزگاری کے اعداد و شمار بڑھ رہے ہیں اور مہنگائی آسمان کی سطح پر ہے، اس صورتحال میں گھریلو گیس سلنڈروں کی قیمت میں زبردست اضافہ کر ملک کے عام عوام سخت پریشان کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کی عام زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ایک طرف حکومت عوام سے وعدہ کررہی ہے کہ ملک میں ہر غریب کنبہ کو گھریلو گیس سلنڈر مہیا کیا جائے گا اور ہر غریب خواتین کو ایل پی جی گھریلو گیس سلنڈر کی فراہمی دی جائے گی،دوسری قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریبوں کے ساتھ مذاک ثابت ہو رہا ہے۔اس موقع پر ضلع صدر فیصل حسن تبریز، مفتی مہدی، گوراو کملا سنگھ، وکاس تیواری، نیرج رائے، راجن رتنیش تیواری، بلال ندیم، رانا پرتاپ سنگھ، سید فرمان حیدر، راجکمار، اشرف علی،حسیب عالم خان، سرفراز شیخ، شاہد شیخ، سورج اپادھیائے، سید اشتیاق حیدر، اشرف علی، اقبال، ارحم خان، سونو سمیت دیگر عہدیدران موجود رہے۔