Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 15, 2020

آٹو رکشإ و موٹر ساٸکل میں تصادم ۔ایک کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے پپرول گاؤں کے قریب آٹو رکشاء اور موٹرسائیکل کی تصادم میں موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان کی علاج کے دوران موت ہو گئی جبکہ دوسرا معلولی طور پر زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق علاقہ کے اماواں خرد اگاؤں کا رہنے والا رام دھاری 24ولد سیتارام ورما گزشتہ دیر شام موٹرسائیکل سے گاؤں کے ہی لوکی مالی22کو لیکر سوراپور گیا تھا جہاں سے کام ختم ہونے پر واپس لوٹ رہا تھا کہ جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا یکایک یک سامنے آئے آٹو رکشاء سے تصادم ہو گیا جس کے سبب میں موٹرسائیکل چلا رہا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا۔وارانسی جاتے وقت راستہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔