Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 15, 2020

ماسٹر ماٸند ، شاطر بدمعاش پولیس تصادم کے بعد گرفتار۔ایک پولیس اہل کار زخمی۔

جون پور..اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
بدلاپور تھانہ حلقہ کے کڑیریپور گاؤں میں بدلاپور۔الہ آباد شاہراہ کنارے گزشتہ دیر شب صراف لوٹ کا ماسٹر مائنڈ شاطر بدمعاش اور پولیس کے درمیان مڈبھیڑ ہو گئی۔مڈبھیڑ کے دوران دونوں طرف چلی گولیوں میں جہاں بدمعاش زخمی ہو گیا وہیں بدمعاش کی گولی سے پولیس ایک جوان بھی زخمی ہو گیا۔پولیس نے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔پکڑے گئے بدمعاش سے پولیس لوٹ سمیت کئی سنگین جرائم سے متعلق اہم معلومات حاصل کر رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ دیر شب مخبر خاص سے پولیس کو اطلاع ملی کہ کئی لوٹ اور سنگین جرائم کا ماسٹر مائنڈ بدلاپور تھانہ حلقہ کے تیرا گاؤں کا رہنے والا شیاملے یادو گھر آنے والا ہے۔مخبر کی اطلاع ملتے ہی بدلاپور سرکل کے سنگرامؤ،مہاراج گنج،بخشاء اور بدلاپور تھانے کی پولیس نے شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب محاصرہ کر انتظار کرنے لگے۔دیر شب بدمعاش نے پولیس کا محاصرہ دیکھا تو فائر کرتے ہوئے بھاگنے لگا،جس پر پولیس نے بھی پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کی۔دیر شب گولیوں کی آواز سے پورے علاقہ کے لوگ کسی بڑی واردات کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے سہم گئے۔نصف گھنٹے تک دونوں طرف سے چلی کئی راؤنڈ گولیوں کے بعد بدمعاش سمیت مہاراج گنج تھانے میں تعینات اروند سنگھ زخمی ہو گیا۔پولیس نے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی بدلاپور کمیونٹی مرکز میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس کے مطابق پکڑا گیا بدمعاش بدلاپور میں صراف لوٹ واردات سمیت کئی سنگین جرائم کا ماسٹر مائنڈ ہے۔پولیس بدمعاش سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔