Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 9, 2020

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ تعداد عالمی سطح پر 2002 اور 2003 میں پھیلنے والی سانس کی بیماری ۔سارس۔ سے مرنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ 'سارس' سے 774 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نٸی دہلی /ذراٸع /ایجینسیاں /ژداٸے وقت /٩ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں پچھلے چار دنوں کے مقابلے میں صورت حال کسی حد تک مستحکم نظر آئی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا جب کہ اعداد و شمار میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 37 ہزار 200 ہوگئی ہے۔
نئے قمری کلینڈر کے آغاز کے باوجود چین کے متعدد شہروں میں زندگی معمول پر نہیں آسکی ہے اور لوگ اب بھی اپنے اپنے کاموں پر واپس نہیں آئے۔ شنگھائی میں لوگوں کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ ہوبی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ ضرورت کا سامان خریدنے کے لیے ایک گھر سے صرف ایک فرد ہر دوسرے دن گھر سے نکلے۔
عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ صورت حال میں نسبتاً استحکام ، وائرس کے خلاف اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہےجمعرات کو وائرس سے متاثرہ ایک 60 سالہ امریکی ہلاک ہوگیا۔
ادھر ساٹھ سال کی عمر کے ایک جاپانی شہری کی کرونا وائرس سے مشتبہ ہلاکت بھی سامنے آئی ہے جب کہ اس سے قبل فلپائن اور ہانگ کانگ میں ایک ایک فرد اس مرض کے سبب ہلاک ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق نئے وائرس 'سارس' اور 'کرونا' کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے تاہم دونوں امراض میں اموات کی شرح کم ہے۔