Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 25, 2020

تاج محل ہندوستان کے خوشحال اور متنوع تہذیب کا جیتا جاگتا ثبوت: ڈونلڈ ٹرمپ

ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذاراغب۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
آگرہ۔ تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے۔ ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔
وہیں ان کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشنر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھیں۔ اس درمیان انہوں نے اپنے فون سے کئی فوٹوز بھی لئے۔
ٹرمپ کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا تاج کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
تاج محل پہنچ کر ٹرمپ نے وزیٹر بک میں اپنا پیغام لکھا’’تاج محل ہمیں متأثر اور حیران کرتا ہے۔ اسے وقت میں قید کر کے نہیں رکھا جا سکتا۔ تاج محل ہندوستان کے خوشحال اور متنوع تہذیب کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ شکریہ ہندوستان”۔
اس سے قبل ہند۔ امریکہ کے رشتوں میں مضبوطی فراہم کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے تاج محل میں داخلے سے قبل اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ امریکہ اور ہندوستان اپنے ممالک کو مضبوط بنائیں گے۔ اپنے لوگوں کو احترام فراہم کریں گے۔ بڑے سپنے دیکھنے والوں کو اور بڑا بنائیں گے اور اپنا مستقبل پہلے سے کہیں زیادہ روشن بنائیں گے۔ یہ تو ابھی آغاز ہی ہے‘‘۔
ٹرمپ کے ساتھ ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ کے علاوہ بیٹی ایوانکا اور داماد جیریڈ کشنر بھی تاج کی خوبصورتی دیکھنے پہنچے تھے۔ ٹرمپ نے اپنے اراکین اہل خانہ کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹہ تاج محل میں گذارا۔ اس دوران ٹرمپ نے وزیٹر بک میں اپنا پیغام بھی لکھا ۔بعد میں ٹرمپ جوڑا ڈائنا بنچ پہنچا اور تاج کی خوبصورتی کا جی بھر دیدار کیا۔
اس سے قبل گجرات پہنچنے پر ٹرمپ نے اپنے ہندی ٹوئٹ میں لکھا تھا’’ خاتون اول اور میں اس ملک کے ہر شہری کو ایک پیغام دینے کے لئے دنیا کا 8000 میل کا چکر لگا کر یہاں آئے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا ’امریکہ ہندوستان سے پیارکرتا ہے۔ امریکہ ہندوستان کا احترام کرتا ہے اورامریکہ کے لوگ ہمیشہ ہندوستان کے لوگوں کے سچے اور مخلص دوست رہیں گے‘‘۔