Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 25, 2020

امریکی صدر ٹرمپ نے سی اے اے کو بتایا ہندوستان کا داخلی معاملہ ، مسئلہ کشمیر پر دیا یہ بڑا بیان

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع /٢٥ فروری ٢٠٢٠۔
============================= 
شہریت ترمیمی قانون کو لے کر امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی سے بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مذہبی آزادی میں یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مودی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو مذہبی آزادی ملے 
امریکی صدر نے مزید کہا کہ سی اے اے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔ ہندوستان اس پر صحیح فیصلہ لے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کئی ممالک کے موازنہ میں ہندوستان میں زیادہ مذہبی آزادی ہے ۔
امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی پر روک لگانے کیلئے ہم کام کررہے ہیں ۔ بغدادی کا ہم نے خاتمہ کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی پر ہم نے آج طویل بات چیت کی ، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بڑی پریشانی ہے ۔ اس پر کام کررہے ہیں ، میں نے کہا ہے کہ مدد کیلئے جو بھی بن پڑے گا میں کروں گا ۔ 
طالبان کے ساتھ امن معاہدہ پر امریکی صدر نے کہا کہ ہاں میں نے وزیر اعظم مودی سے اس سلسلہ میں بھی بات کی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان بھی اس کو دیکھنا چاہتا ہے ۔ ہم اس کے کافی قریب ہیں ۔ سب اس کیلئے خوش ہیں 
وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کو لے کر امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے درمیان کافی مثبت بات چیت ہوئی ۔ ہندوستان ایک شاندار ملک ہے ۔