Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 25, 2020

صدر جمہوریہ کووند کے ساتھ عشائیہ کے بعد امریکہ کیلئے روانہ ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ

ٹرمپ کے اس دورہ کے دوران ہندوستان اور امریکہ نے منگل کو تین معاہدوں پر دستخط کئے ، جس میں سے ایک معاہدہ توانائی کے شعبہ سے متعلق ہے ۔

نٸی دہلی / صداٸے وقت / ذراٸع /٢٥ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرکے امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ امریکی صدر کے اعزاز میں ہندوستان کے صدر رامناتھ کووند نے عشائیہ کا اہتمام کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ امریکہ کیلئے اڑان بھرلی ۔ ٹرمپ گزشتہ روز اپنے طیارہ سے احمد آباد ہوائی اڈہ پر اترے اور وہاں موٹیرا اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ پروگرام میں شامل ہونے کے بعد وہ اور ان کا وفد آگرہ کیلئے روانہ ہوگیا تھا ، جہاں انہوں نے محبت کی نشانی تاج محل کا دیدار کیا ۔ پیر رات کو وہ دہلی پہنچے تھے ۔
منگل کو اس کے بعد ان کا راشٹرپتی بھون میں روایتی انداز میں استقبال کیا گیا ۔ اس کے بعد ٹرمپ نے راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر نے تقریبا پانچ گھنٹوں تک بات چیت کی ۔ ٹرمپ نے لنچ کے بعد امریکی سفارت خانہ میں ہندوستانی صنعت کاروں سے بھی بات چیت کی ۔
ٹرمپ کے اس دورہ کے دوران ہندوستان اور امریکہ نے منگل کو تین معاہدوں پر دستخط کئے ، جس میں سے ایک معاہدہ توانائی کے شعبہ سے متعلق ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔