Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 25, 2020

دہلی تشدد کو لے کر اعلی سطحی میٹنگ ، وزیر اعلی کیجریوال نے کہا : ضرورت پڑی تو فوج بھی کی جاسکتی ہے طلب۔

شمال مشرقی دہلی میں پچھلے دو دن سے جاری تشدد میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل رتن لال سمیت ١٣ لوگوں کی موت کی رپورٹ ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے سلسلے میں دارالحکومت کے کچھ حصوں خصوصاً شمال مشرقی دہلی میں بڑے پیمانے پر تشدد کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو اعلی سطحی میٹنگ بلائی اور حالات کا جائزہ لےکر فسادیوں سے نمٹنے کےلئے مناسب سکیورٹی فورس مہیا کرانے کا بھروسہ دلایا ہے۔ 
میٹنگ میں لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلی اروند کیجریوال ، دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام ویر سنگھ ویدھوڑی، شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری، کانگریس لیڈر سبھاش چوپڑا، دہلی پولیس کمشنر امولئے پٹنائک اور دیگر سیاسی پارٹیوں کےلیڈر موجود تھے۔
فسادیوں سے نمٹنے کیلئے کیا فوج کو بلانے کی درخواست کی گئی ہے ، وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ اگر اس کی ضرورت پڑے گی تو دیکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال پولیس کارروائی کررہی ہے ۔ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں یہ یقین دہائی کی گئی ہے کہ مناسب تعداد میں متاثرہ علاقوں میں پولیس فورس تعینات کی جائے گی ۔
اس سے پہلے مسٹر کیجریوال نے شمال مشرقی دہلی اور دیگر متاثرہ علاقوں کے ارکان اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے پولیس فورس مناسب تعداد میں نہ ہونے اور تشدد پھیلانے کیلئے سرحدی ریاستوں سے فسادیوں کے آنے کی بات کہی تھی ۔