Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 25, 2020

تشدد میں اب تک 13 افراد کی موت ، 24 گھنٹے میں تیسری مرتبہ امت شاہ نے کی میٹنگ ، بورڈ امتحانات بھی ملتوی

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع۔٢٥ فروری ٢٠٢٠۔
============================= 
دہلہ کے شمال مشرقی علاقہ میں ہوٸے تشدد کو لیکر دہلی پولیس نے بتایا کہ پیر کی دوپہر شمال مشرقی دہلی میں کشیدگی کے دوران آج اسکولوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ وہیں پولیس ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پرتشدد احتجاج کے دوران مبینہ طورپر پولیس پر فائرنگ کرنے والے شاہ رخ نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
دہلی تشدد  میں اموات کی تعداد 13 ہوگئی: جی ٹی بی اسپتال کے ترجمان کے مطابق ١٣ اموات ابھی تک ہوچکی ہیں۔کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
 اس تشدد کو روکنے میں پولیس ناکام رہی  پولیس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسز کی کمی کے سبب تشدد  بے قابوہوگیا۔۔: دہلی پولیس نے وزارت داخلہ کو یہی جواب دیا ہے۔
نارتھ ایسٹ دہلی میں 10 اور بارہویں کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ اعلی سطحی میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں ایس این شریواستو بھی موجود تھے ، جنہیں آج ہی دہلی پولیس کا اسپیشل کمشنر ( لا اینڈ آرڈر ) مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ میٹنگ تقریبا تین گھنٹوں تک چلی ۔