Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 28, 2020

تیز رفتار پک اپ بے قابو ہوکر کھڈ میں گری ایک سوار کی موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
 کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے مقامی بازار میں جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر اورینٹل بینک کے قریب تیز رفطار پک اپ کھڈے میں جانے سے پلٹ گئی جس کے سبب میں پک اپ میں سوار ایک افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاع کے مطابق گونڈا ضلع کے گھانے پور کے رہنے والے کچھ لوگ پک اپ میں کھلونا لاد کر فروخت کرنے کیلئے کہیں جا رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی وہ قصبہ کے مذکورہ مقام پر پہنچے،شاہراہ پر کھڈا ہونے کی وجہ سے پک اپ بے قابو ہو کر پلٹ گئی جس کے سبب میں پک اپ میں سوار عاقب 14ولد خالد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ذاہد37،عین الحق28اور جلیل احمد 25زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی کو گاڑی سے باہر نکال پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں تینوں زیر علاج ہے۔