Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 5, 2020

وزیر اعظم نے کیا رام مندر ٹرسٹ کا اعلان۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /مورخہ ٥ فروری ٢٠٢٠
=============================
 وزیر اعظم نریندر مودی نےآج کہا کہ حکومت نے اجودھیا میں رام جنم بھومی پرخوبصورت مندرکی تعمیرکےلئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ نریندر مودی نےیہاں بدھ کو لوک سبھا کا اجلاس شروع ہونے پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے ٹرسٹ کےقیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام’ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ہوگا۔ اس میں سبھی پنتھوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نےبتایا کہ ان کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سنی وقف بورڈکو بھی اس کے حصے کی زمین الاٹ کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں درخواست بھیج دی گئی ہے اور اس نے اس پر عمل کرنےکی رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔ اس اعلان کے بعد حکمراں فریق کے ارکان نے میزیں تھپتھپا کر اس کا خیر مقدم کیا۔
آج فوری طور پر وزیر اعظم نے کابینہ کی منظوری لینے کے بعد رام ٹرسٹ کے تشکیل کے فیصلے کا اعلان کیا۔۔مودی کے اس قدم کو دہلی اسمبلی الیکشن سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔