Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 17, 2020

یوپی بورڈ امتحانات کی تیاری کا ضلع مجسٹریٹ نے لیا جاٸزہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==============================
بورڈ امتحان کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے پیر کے روز ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے ڈی آئی او ایس دفتر میں واقع کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے کنٹرول روم میں تعینات اہلکاروں کو ضروری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں جن استاذ کی ڈیوٹی مرکز پر لگی ہے،وہ وقت سے اپنے اپنے مراکز پر پہنچے۔
انھوں نے کنٹرول روم میں آنے والی شکایتوں کو فوراً سنجیدگی سے تصفیہ کرانے کی ہدایت بھی دی۔اس دوران ڈی آئی او ایس نے بتایا کہ ضلع میں نقل سے پاک امتحان کرانے کیلئے 9دستے قائم کئے گئے ہیں مسلسل امتحان مراکز کی نگرانی کریں گے۔اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے 2سپر زونل مجسٹریٹ،6زونل مجسٹریٹ اور 36سیکٹر مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔ضلع کے 14زیادہ حساس اور33حساس امتحان مراکزوں پر الگ سے 47مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ضلع میں اس سال ہائی اسکول میں 98886اور انٹر میڈیٹ میں کل83463طلباء شامل ہوں گے۔بورڈ امتحان کیلئے ضلع میں کل238امتحان مراکز قائم کئے گئے ہیں۔