Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 17, 2020

”صاف جونپور“ مہم کے تحت لوگوں میں کوڑادان تقسیم۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
==============================
صاف جونپور مہم کے تحت سماجی ادارہ روٹری کلب کی جانب سے عہدیداران نے کوڑادان تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر کلب کے ممبران صدر امت کمار پانڈے کی قیادت میں شہر کے فیروز شاہ مکبراسے راس منڈل، مانک چوک،شاہی قلعہ سدبھاون پل کے قریب تک پیدل بیداری ریلی نکال کر راستہ میں لوگوں کو کوڑادان تقسیم کیا۔
اس موقع پر ادارے کے صدر امت پانڈے نے کہا کہ اگر ہر شہری صرف اپنے آس پاس کی صفائی کی ذمہ داری لیتے ہیں اور یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کوڑے کی ٹوکری ہی میں کوڑا ڈالاجائے گا، تو شہر ہمیشہ صاف ستھرا نظر آئے گا اور ہم سب ایک صاف ستھرا ماحول محسوس کرسکیں گے۔پروگرام کنوینر جے کشن ساہو نے فیروز شاہ مکبرا کے قریب چاٹ کے ٹھیلے، قلعے کے قریب دکانداروں اور گمٹی والو، قلعے کے ساتھ ملحق نور مسجد، سدبھاؤنا چوراہے پر واقع چائے کی دکانوں، سدبھاونا کے قریب چائے اور ٹھیلے والوں سمیت شاہی اٹالہ مسجد کے قریب کھانے پینے کے دکانداروں کو ڈسٹ بن تقسیم کیا۔اس دوران سبھی سے یہ وعدہ بھی لیا کہ کوڑے دان کا استعمال کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر اظہر جعفری، زین العابدین، فہیم احمد، دیویندر سنگھ پنکو، کرشنا کمار مشرا، شیام ورما، وشال گپتا، اجے گپتا، سجیت آگرہری، شویتابھ سریواستو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادارے کے سیکریٹری شیوانشو سریواستو نے کیا۔