Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 17, 2020

پوروانچل یونیورسٹی میں 27 ویں صوباٸی رینجرس کانفرنس اختتام پذیرائی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==============================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی احاطے میں پیر کے روز 27 ویں صوبائی رورس / رینجرس کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
مہمان خصوصی پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار نے کہا کہ انسان کی خواہش کی کوئی انتہا نہیں ہے، اسے محدود رکھنے والا شخص ہی ایک مثالی انسان کہلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی ہے، ہر فرد کو اسے بچانے کی کوشش کرنی چاہئے، لیکن انسان میں ایسا جزبہ وورس،رینجرس جیسے ادارے ہی بھر سکتے ہیں،کیوں کہ نظم و ضبط اور خدمت کا درس ایسے ادارے ہی دیتے ہیں۔یونیورسٹی کے فنانس افسر ایم کے سنگھ نے کہا کہ وورس،رینجرس کے زریعے سے انسان، معاشرے اور ملک کی ترقی ہوتی ہے۔ 
صدارت کرتے ہوئے کوی درباری لال نے رورس، رینجر کے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ اس سے قبل یونیورسٹی یونٹ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر جگ دیو نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تین روزہ کانفرنس میں رورس، رینجرس دونوں کے فاتح ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی کی ٹیم رہی۔ جبکہ دوسرے مقام پر مہاتما گاندھی کانشی ودیاپیٹھ وارانسی کی ٹیم رہی۔ رجسٹرار سجیت کمار جیسوال نے فاتح ٹیم کو مومنٹو اور میڈل دے کر نوازا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شفیع الزماں نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر کامی سریواستو، ڈاکٹر راجندر سنگھ ہنسپال، ڈاکٹر امرجیت، ڈاکٹر منوج مشرا، ڈاکٹر مہیش کمار، پردیپ کمار گپتا، ایس پی سنگھ، ڈاکٹر سنجے سنگھ، راکیش مشرا، ہیرا لال یادو، ڈاکٹر سنجے سریواستو، ڈاکٹر منوج تیواری، آر کے جین، راکیش سینی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔