Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 17, 2020

نا معلوم افراع کے ذریعہ دودھ والے شخص کی پٹاٸی۔۔۔نیم مردہ حالت میں داخل اسپتال۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
========================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے مرہٹ گاؤں کے قریب کھیتاسرائے روڈ پر پیر کے روز سنسان مقام پر دودھ فروخت کرنے جا رہے موٹرسائیکل سوارنوجوان کونامعلوم بلیرو سوار لوگوں نے پٹائی کر نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ بہتر
علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

بتاتے ہیں کہ سرحدی ضلع سلطان پور کے رام پور گاؤں رہائشی سنیل سنگھ 42روزانہ کی طرح اپنی موٹرسائیکل پر دودھ لاد کر فروخت کرنے کیلئے کھیتاسرائے بازار آرہا تھا۔مذکورہ گاؤں کے قریب سنسان مقام پر پہلے سے موجود بلیرو سوار بدمعاشوں نے اسے روک کر لاٹھی ڈنڈہ سے پٹائی کرنا شروع کر دیا جس سے نوجوان بیہوش ہو کرزمین پر گر گیا۔چیخ وپکار سن مقامی لوگ موقع پر آنے لگے تو بدمعاش اسے چھوڑ کر فرارہو گئے۔نیم مردہ حالت میں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔جیب سے ملے آئی کارڈ کی بنیاد پر اس کی شناخت کرتے ہوئے پولیس نے اہل خانہ کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ نے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔