Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 17, 2020

شادی کے لٸے ڈیزل لیکر جارہے دونوجوان کار سے تصادم میں زخمی ۔۔دوران علاج دونوں کی موت۔

جون پور ...اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
==========================
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے وتھار پٹرول پمپ کے قریب گزشتہ دیر شام شادی کی تقریب کیلئے ڈیزل لے جا رہے دو نوجوان کار کے تصادم میں شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔شادی کی تقریب کی تیاری کے دوران ہوئی دو اموات سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے چورسنڈ گاؤں کے رہنے والے محمد ارسلان 20ولد مشیر احمد کے بھائی کی گزشتہ روز بارات گئی تھی جس کے دعوت ولیمہ کی تیاری چل رہی تھی۔دیر شام تقریب میں جنریٹر چلانے کیلئے ارسلان اپنے دوست محمد اشرف22ولد ظفرل موٹرسائیکل سے جونپور۔اعظم گڑھ شاہراہ پر واقع وتھار پٹرول پمپ کر ڈیزل لینے گئے تھے جہاں سے واپس لوٹتے وقت جیسے ہی پمپ سے شاہراہ پر پہنچے تیز رفطار سے آرہی کار سے موٹرسائیکل کا تصادم ہو گیا جس کے سبب میں موٹرسائیکل سوار دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے اہل خانہ سمیت پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ نے دونوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔دونوں نوجوان کی موت کی خبر سنتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔ادھر شادی کی تقریب کے دوران ہوئی دو نوجوانوں کی موت سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ پیر کے روز ہزاروں کو سوگواروں کے درمیان آبائی قبرستان چورسنڈ میں دونوں نوجوانوں کی تدفین عمل میں آئی۔