Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 17, 2020

نربھیا کیس : تین مارچ کو ہوگی چاروں قصورواروں کو پھانسی ، نیا ڈیتھ وارنٹ جاری۔....ملزم ونے شرما جیل میں بھوک ہڑتال پر۔

عدالت کے فیصلہ پر بات کرتے ہوئے نربھیا کے والد نے کہا کہ وہ عدالت کے اس فیصلہ سے خوش ہیں ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /17 فروری 2020.
=============================
نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس میں قصورواروں کے خلاف عدالت نے نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا ہے ۔ نئے ڈیتھ وارنٹ کے مطابق اب چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ تین مارچ کی صبح 6 بجے پھانسی دی جائے گی ۔ اطلاعات کے مطابق تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل کو بھی نئے ڈیتھ وارنٹ کا آفیشیل آرڈر سونپا جاچکا ہے ۔
عدالت کے فیصلہ پر بات کرتے ہوئے نربھیا کے والد نے کہا کہ وہ عدالت کے اس فیصلہ سے خوش ہیں ۔ وہیں نربھیا کی ماں نے بھی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  میں سات سال سے لڑائی لڑ رہی ہوں اور امید ہے کہ اب تین مارچ کو نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی مل جائے گی ۔ جبکہ قصورواروں کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ ابھی بھی قانونی متبادل باقی ہیں ۔
علاوہ ازیں خبر ہے کہ قصوروار ونے شرما بھوک ہڑتال پر ہے ۔ وہیں عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو قانون کے مطابق قصورواروں کی دیکھ بھال کرنے کا حکم دیا ہے ۔